Online Istikhara performs Istikhara via Phone for thousands of Islamic brothers every month.
Home / Islami Wazaif

Islami Wazaif

Rohani Wazaif

Wazifa for Lost Love and wish:Get your lover back by doing this Rohani Wazifa. This is very effective and tested Rohani wazifa for getting back lost love.How to Use This Get Your Lover Back Wazifa:Read this rohani love wazifa 300 times after Esha Prayer. Start it from Thursday.
do this minimum 11 days and maximum 33 days.
InshAllah in this time frame you will get back your lost love and connected your desired wish will be fulfilled Inshallah.Some important points for amal/wazifaBelow are some points for amal/wazifa if you keep these points while doing wazifa then the result will be 100% InshAllah and you will surely get your lover back.

ہر قسم کے غم اور فکر کا خاتمہ

یہ عمل ہر قسم کے غم کو دور کرتا ہے اور پریشانی سےمکمل نجات دیتا ہے۔ بعد نماز عشاء اول درود شریف گیارہ مرتبہ پڑھےاس کے بعد تین سو بار : اِنَّمَا اَشۡکُوۡ بَثِّیۡ وَحُزۡنِیۡ اِلَی اللہِ ؕ (سورۂ یوسف آیت ۸۶)آخر میں گیارہ بار درود شریف پڑھ کر اللہ تعالٰی سے ہر قسم کی پریشانی اور ہر قسم کےفکر کو دور کرنے کیلیۓ دعا مانگے۔ انشاء اللہ تعالٰی تمام غم و فکر دور ہو جائیں گے اور دل ہر وقت خوش رہے گا

ہچکی اور ہر قسم کا تحفظ کیلئے

۳،۳ مرتبہ یہ پڑھے تو اسے کوئی بھی چیز نقصان یا ضرر نہ پہنچاۓ گی ۔(انشاء اللہ)ایک اور حدیث میں ہے کہ اچانک کوئی تکلیف نہ آۓ گی ۔(انشاءاللہ)

بِسۡمِ اللہِ الَّذِیۡ لَا یَضُرُّ مَعَ اِسۡمِہٖ شَیۡءٌ فَیۡ الۡاَرۡضِ وَلَا فِیۡ السَّمَآءِ وَھُوَ السَّمِیۡعُ الۡعَلِیۡمُ ۔(ترمزی)

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جب کھایا پیا کرو تو یہ دعا پڑھ لیا کرو ،تمھیں کوئی بیماری (سوکھا پن ،خوراک نہ لگنا)نہ ہو گی۔اگر چہ کھانے میں زہر ہی کیوں نہ ملا ہو ۔(تحفۃ الحبیب فی ما ذاد علی الترغیب ،میں مندرجہ بالا دعا کے آخر میں فِیۡ السَّمَآءِ کے بعد وَھُوَ السَّمِیۡعُ الۡعَلِیۡمُ کی جگہ یَاحَیُّ یَاقَیُّوۡمُ ہے )حضرت ابو ھریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جو شخص صبح و شام یہ دعا پڑھے گا اسے کوئی چیز بھی نقصان یا ضرر نہ پہنچاۓ گی ۔ (انشاء اللہ) (مشکوۃ)

ہچکی کیلیۓتین مرتبہ اَعُوۡذُ بِاللہ پوری پڑھنے سے ہچکی رک جاتی ہے ۔ آذمودہ ہے۔

میاں بیوی میں محبت پیدا کرنے کیلیۓ

حضرت شیخ محدث دہلوی رحمۃ اللہ علیہ لکھتے ہیں کہ یہ درود شریف مٹھائی پر پڑھ کر میاں بیوی کو کھلا دی جاۓ تو ان کے دل صاف ہو جائیں گے ۔اور ان کی محبت میں اضافہ ہو جاتا ہے ۔درود شریف سے پہلے یہ آیت کریمہ ۳۰ بار پڑھیں 

۔لَقَدۡ جَاءَکُمۡ رَسُوۡلٌ مِّنۡ اَنۡفُسِکُمۡ عَزِیۡزٌ عَلَیۡہِ مَا عَنِتُّمۡ حَرِیۡصٌ عَلَیۡکُمۡ بِالۡمُوۡمِنِیۡنَ رَؤُفٌ الرَّحِیۡم ؕ پھر اس درود شریف کو ۱۰۰ مرتبہ پڑھیں۔ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَّ اٰلِہٖ وَاَصۡحَابِہٖ کَمَا تُحِبُّ وَ تَرۡضٰی۔ 

مرگی کا دورہ دور کرنا

اگر خدا نخواستہ کسی کو مرگی کا دورہ پڑتا ہو تو اس دورہ سے خلاصی کیلیۓ مندرجہ ذیل کلمات باوضو تین بار پڑھ کر مریض پر دم کریں(مریض کےجسم پر پھونک ماریں)اس عمل کی برکت سے انشاء اللہ تعالٰی دورہ ختم ہو گا اور صحیح حالت میں آ جاۓ گا  ۔وہ کلمات یہ ہیں۔ بِسۡمِ اللہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡم۔ الٓمٓصٓ ؕطٰسٓمٓ ؕ کٓھٰیٰعٓصٓ ؕ یٰسٓ ؕ وَالۡقُرۡآنِ الۡحَکِیۡمِ ؕ حٰمٓ ؕ عٓسٓقٓ ؕ نٓ وَالۡقَلَمِ وَمَا یَسۡطُرُوۡنَ ؕ


کشائش رزق اور تسخیر خلائق کیلیۓ

رزق میں فراوانی اورلوگوں کو اپنا مطیع بنانے کیلیۓ یہ درود شریف اکسیر اعظم ہے ۔اسے بعد نماز عشاء ایک معین مقدار پر ہر روز پڑھنا چاہیے ۔درود مکرم یہ ہے 

۔اللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدِ نِ النَّبِیِّ الۡاُمِّیِّ وَ عَلٰی اٰلِ سَیِّدِنَا مُحَمَّدِ نِ الَّذِیۡ ھُوَ اَبۡھٰی مِنَ الۡقَمَرِ التَّامِّ وَ اَکۡرَمِ مِنَ السَّحَابِ الۡمُرۡسَلَۃِ وَالۡبَحۡرِالۡعَظِیۡمِ

غیبی مدد اور قرض کی وصولی کیلئے عمل

اگر کسی سے بقایا لینا ہو یا کسی بھی قسم کی کوئی چیز لینی ہو یا تنخواہ وغیرہ لینی ہو تو لیتے وقت پوری بسم اللہ شریف پڑھیں اگر کسی کو بقایا دینا ہو یا کسی بھی قسم کی چیزآپ کی طرف واجب الادا ہو تو دیتے وقت آہستہ آواز میں اِنّا لِلہِ وَ اِنَّا اِلَیۡہِ رَاجِعُوۡن ۱۰۱۱ مرتبہ پڑھیں۔ انشاء اللہ کبھی ہاتھ خالی نہیں رہیں گے ۔آزمودہ وظیفہ ہے۔

 

غریبی اور تنگدستی دور کرنے کا ایک اور عمل

جو شخص غریب ہو اور اس کا ہاتھ خرچ کے معاملے میں تنگ رہتا ہو اسے چاہیے کہ بعد نماز عشاء باوضو سورۂ مزمل
(
پارہ ۲۹ )گیارہ مرتبہ پڑھے ۔سورۂ مزمل پڑھنے سے پہلے گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھے ۔سورۂ مزمل پڑھتے وقت جب فَاتَّخِذۡہُ وَکِیۡلًا پر پہنچے تو پچیس مرتبہ یہ کلمات پڑھے حَسۡبُنَا اللہُ وَ نِعۡمَ الۡوَکِیۡلُ ۔اس عمل کی برکت سے گھر سے غربت اور تنگدستی کا خاتمہ ہو گا اور روزی میں برکت پیدا ہو گی۔ شرط یہ ہے کہ یہ عمل روزانہ بلا ناغہ کرے اور پابندی سے کرے گا تو اس کا پھل پاۓ گا۔

فقر اور تنگی معاش سے نجات

نماز فجر کے فوراً بعد سورج نکلنے سے پہلے “سُبۡحَانَ اللہِ وَبِحَمۡدِہٖ سُبۡحَانَ اللہِ الۡعَظِیۡمُ ” ۔سو مرتبہ پڑھنا اپنا معمول بنائیے۔ انشاء اللہ اس کی معاشی حالت تبدیل ہو جاۓ گی ۔اور کاروبار میں برکت آۓ گی۔ اس عمل کو معمول بناۓ رکھیں۔

عزت کا مقام حاصل کرنے کیلیۓ

عزت کا مقام حاصل کرنے کیلیۓیہ عمل بہت مفید ہے اس عمل کی برکت سے ظالموں کے ظلم سے بھی حفاظت رہتی ہے ۔ باوضو بعد نماز عشاء اول تین بار درود شریف پڑھےاس کے بعد( ۳۱۳ ) تین سو تیرہ بار یَا عَزِیۡزُ پڑھے۔آخر میں تین بار درود شریف پڑھ کر دعا کرے انشاء اللہ تعالٰی معاشرتی زندگی میں عزت و عظمت کا مقام حاصل ہو گا دشمن ناکام ہوں گے ۔

شادی کیلیۓ سورۂ قریش والا عمل

ایک صاحب کہنے لگے کہ ایک دفعہ حضرت حکیم محمد طارق محمود صاحب نے فرمایا کہ جن نوجوانوں کی شادی نہیں
ہوتی ان کیلیۓاور باپ بننے کیلیۓ سورۂ قریش کا زکر بہت مفید ہے۔میں نے یقین کیساتھ سورۂ قریش پڑھی میری مہینوں میں نہیں بلکہ دنوں میں شادی ہو گئی۔

 

سفلی جادو اور ٹونے کا ایک روخانی علاج

درود شریف گیارہ مرتبہ پھر سورۂ توبہ کی آخری آیات” لقد جاء سے وھوالعظیم “تک اور سورۂ بقرہ کے آخری رکوع کے ساتھ سورۂ اخلاص،معوذتین پڑھکر مریض پر دم کرے

رزق میں ترقی اور تنگدستی سے نجات کیلیۓعمل

حلال رزق میں ترقی اور فراوانی کیلیۓ درج زیل آیات کو ۱۴۱ بار صبح کی نماز کے بعد یا عشاء کی نماز کے بعد پڑھیں۔انشاء اللہ رزق میں ترقی اور مقصد میں کامیابی نصیب ہو گی۔ اَوَلَمۡ نُمَکِّّنۡ لَّھُمۡ حَرَماً اٰمِناً یُّجۡبیٰ اِلِیۡہِ ثَمَرَاتُ کُلِّ شَیۡءٍ رِّزۡقاً مِّنۡ لَّدُنَّا وَلَکِنَّ اَکۡثَرَھُمۡ لَا یَعۡلَمُوۡنَ۔(سورۃ القصص پارہ نمبر۲۰ آیت نمبر۵۷

 

ترجمہ: کیا نہیں جگہ دی ہم نے امن والے حرم میں کھینچے چلے آتے ہیں اس کی طرف ۔میوے ہیں ہر چیز کا رزق ہے ہماری طرف سے اور لیکن اکثر ان میں سے نہیں جانتے۔

 

تنگدستی سے نجات کیلیۓ

 

تنگدستی اور افلاس سے نجات کیلیۓ اٹھتے بیٹھتےاس آیت کو پڑھیں انشاء اللہ کامیابی ہو گی۔

 

وَکَاَیِّنۡ مِنۡ دَآبَّۃٍ لاَتَحۡمِلُ رِزۡقَھَا اَللہُ یَرۡزُقُھَا وَاِیَّاکُمۡ وَھُوَالسَّمِیۡعُ الۡعَلِیۡمُ ۔ (سورۃالعنکبوت پارہ نمبر۲۱،آیت نمبر۶۰ )

 

ترجمہ : اور کتنے چلنے والے ہیں بیچ زمین کے نہیں اٹھاۓ پھرتے وہ رزق اپنا اللہ رزق دیتا ہے ان کو اور تم کو اور وہ سننے والا اور جاننے والا ہے۔

 

رزق میں اضافے کیلیۓ

 

اگر کوئی مسلمان بھائی یا بہن رزق کی تنگی کی وجہ سے پریشان ہیں تو ان کیلیۓ یہ ورد اکسیر ہے ۔ فرض کے بعد ہاتھ نہ اٹھائیں ۱۰ بار بِسۡمِ اللہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ ۱۰ بار یَا بَاسِطُ پھر ہاتھ چہرے پر پھیریں اور پھونک ماریں ہاتھ کبھی خالی نہیں رہے گا۔

 

ذہنی سکون اور قلبی راحت کیلیۓعمل

ذہنی سکون اور قلبی راحت کیلیۓ صبح اور عشاء کی نماز کے بعد ۳۳ دفعہ درج ذیل آیات کو بلا ناغہ تسلسل کیساتھ پڑھیں۔ 

 

فَھُوَ فِیۡ عِیۡشَۃٍ رَّاضیَۃٍؕفِیۡ جَنَّۃٍ عَالِیَۃٍ ؕ قُطُوۡفھَا دَانِیَۃٌ ؕ کُلُوۡا وَشۡرَبُوۡا ھَنِیۡأًمۡ بِمَا اَسۡلَفۡتُمۡ فِیۡ الۡاَیَّامِ الۡخَالِیَۃِ ؕ(سورۃالحاقہ پارہ نمبر۲۹ آیت نمبر ۲۱تا ۲۴) ترجمہ: پس وہ بیچ زندگانی میں خوش ہیں۔ بلندی والی جنت میں ہیں میوے ان کے نزدیک ہیں کھاؤ اور پیو بسبب اس کے جو کر چکے ہو تم گزرے ہوۓ دنوں میں

ڈاڑھ یا دانتوں کا درد ہو تو

سب سے پہلے درود شریف سات مرتبہ پڑھیں،پھر سورۂ فاتحہ تین مرتبہ پڑھ کر “۔ بِسۡمِ اللہِ وَ بِاللہِ اَسۡئَلُکَ بِعِزِّکَ وَ جَلَا لِکَ وَ قُدۡرَتِکَ عَلٰی کُلِّ فَاِنَّ مَرۡیَمَ تَلِدُ غَیۡرَ عِیۡسٰی مِنۡ رُّوۡحِکَ وَ کَلِمَتُکَ اَنۡ تُشَفَّی مَا بِفَاطِمَۃِبِنۡتِ خَدِیۡجَہۡ مِنَ الضُّرِّ کُلِّھَا۔” اگر یہ کلمات یاد نہ ہوں تو آیت الکرسی پڑھ کر دم کر دے۔ انشاء اللہ درد میں افاقہ ہو گا

حادثات سے حفاظت والا عمل

گھر سے باہر نکلنے کی دعا بِسۡمِ اللہِ تَوَکَّلۡتُ عَلَی اللہِ لَا حَوۡلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللہِ ۔ جب سے پڑھنی شروع کی کئی دفعہ حادثے سے بچا ہوں اور کئی ایک دفعہ میری گاڑی کے شیشے دوسری گاڑیوں کیساتھ ٹکراۓ ہیں لیکن کوئی حادثہ یا نقصان نہیں ہوا حالانکہ میں اکثر گاڑی چلاتے ہوۓ سو جاتا ہوں ۔((۰۰۰۰)

جملہ امراض میں نجات کیلیۓ

اگر کسی شدید قسم کی بیماری میں مبتلا مریض کے سرہانے اس درود پاک کو سو مرتبہ پڑھا جاۓ اور اسکے بعد نبی اکرمؐ کے واسطہ سے اللہ تعالٰی سے اسکی بیماری کی صحت یابی کیلیۓ اللہ تعالٰی سے اسکی

 

جگر کی خرابی کا روخانی علاج

اگر کسی کا جگر کام نہ کرتا ہو اسے پیلیا ہو گیا ہو یا کھانا ہضم نہ ہوتا ہو یا اس کہ چہرے اور پاؤں پر ورم آ گیا ہو تو ایسی تمام صورتوں میں مندرجہ ذیل آیت باوضو ایک کاغز کے ٹکڑے پر لکھ کر موم جامہ کر کے مریض کے گلے میں ڈال دے اور یہی آیت  چینی کے بغیر پھول والی پلیٹوں پر عرق گلاب میں زعفران گھول کر اس سے باوضو لکھے اور ایک پلیٹ روزانہ پانی سے دھو کر نہار منہ مریض کو پلائیں۔ چند دن کے علاج سے انشاء اللہ تعالٰی مریض کو فائدہ ہو گا اور وہ صحت یاب ہو جاۓ گا۔ وہ آیت یہ ہے ۔ 

 

بِسۡمِ اللہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡم۔ قُلۡ لَّوۡ کَانَ الۡبَحۡرُمِدَادًا لِّکَلِمٰتِ رَبِّیۡ لَنَفِدَ الۡبَحۡرُ قَبۡلَ اَنۡ تَنۡفَدَ کَلِمٰتُ رَبِّیۡ وَلَوۡ جِئۡنَا بِمِثۡلِھٖمَدَادًا ؕ (الکہف ۱۰۹)

جان و اولاد کی حفاظت کیلیۓنایاب عمل

جو شخص کسی دشمن سے اپنی یا اپنی اولاد کی جان کوخطرے میں محسوس کرتا ہے یا اسے وہم ہے کہ اس کی یا اس کی اولاد کی جان محفوظ نہیں ہے تو اسے چاہیے کہ مندرجہ ذیل آیت کو با وضو کسی سنار سے چاندی کی تختی پر نقش کرا لے اور چالیس  مرتبہ یہی آیت باوضو پڑھ کراس تختی پردم کر دے اور وہ چاندی کا ٹکڑا انگوٹھی میں نگینے کے نیچے رکھ لے۔اس انگوٹھی کو اپنے ہاتھ کی انگلی میں پہن لےاور کبھی نہ اتارے۔ انشاءاللہ تعالٰی جان و مال اور اولاد محفوظ رہیں گے۔وہ آیت یہ ہے:۔ 

 

اِنَّا نَحۡنُ نَزَّلۡنَا الذَّکۡرَ وَ اِنَّا لَہٗلَحٰفِظُوۡنَ ؕ(الحجر ۹)

جادو جنات سے نجات حاصل کرنے کیلئے

اگر کسی کو شک ہو کہ اس پر جادو کیا گیا ہے یا اسے جادو کی علامتیں محسوس ہو رہی ہوںتو جادو کے اثر کو ختم کرنے کیلیۓ ۱۱ دن تک ۱۰۰ دفعہ پڑھ کر اپنےاوپر پھونکیں یا اور کسی پر شک ہو تو اس پر پڑھ کر پھونکیں۔ اس دعا کے دوران کوئی دوسرا عمل نہ پڑھیں۔ 

 

قُلۡنَا لَا تَخَفۡ اِنَّکَ اَنۡتَ الۡاَعۡلٰی ؕ وَاَلۡقِ مَافِیۡ یَمِیۡنِکَ تَلۡقَفۡ مَا صَنَعُوۡا ؕ اِنَّمَا صَنَعُوۡا کَیۡدُ سٰحِرۡ ؕ وَلَا یُفۡلِحُ السّٰحِرُحَیۡثُ اَتٰی ؕ (پ ۱۶،آیت ۶۸،۶۹ سورۂ طٰہ)

 


error: Content is protected !!